لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل انڈر 19 ون ڈے کپ میں پول اے کے آخری تین میچ آج کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں ناردرن بلیوز اور سدرن پنجاب بلیوز کی ٹیمیں ، دوسرے میںسندھ بلیوز اورسنٹرل پنجاب بلیوزگا جبکہ تیسرے میچ میں بلوچستان بلیوز اور خیبرپختونخوا بلیوز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ دونوں پولز سے دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پول بی کے میچز لاہور، شیخو پورہ اور فیصل آباد میں کھیلے جارہے ہیں۔