دورہ سری لنکا ‘قومی ٹیسٹ سکواڈ کی آج روانگی 

Jul 06, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے لاہور میں رپورٹ کر دی ۔ سکواڈدورہ سری لنکا کیلئے روانہ ہوگا۔ کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔  سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شامل واحد تین روزہ وارم اپ میچ 11 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔سپورٹنگ سٹاف میں منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، شان ٹیٹ (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) کوچ، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹینٹ منیجر)، کرنل (ر) محمد مکرم (سیکیورٹی منیجر)، ڈاکٹر محمد خرم سرور (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ ) اور ملنگ علی (مساجر) شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں