ای سٹیمپ پورٹل7 روز سے بند‘ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

Jul 06, 2022

چوک سرورشہید (نامہ نگار)  ای اسٹامپ پورٹل کی بندش کاساتواں روز،حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کاروزانہ کا نقصان۔ اسٹام پیپرز کی عدم دستیابی کے باعث شہری بھی ذلیل و خوار۔ تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب نے کم مالیت کے روایتی اسٹامپ پیپرز کو بند کرکے ای وائٹ پیپر کا اجراء کیا تھا جس سے اسٹامپ وینڈرز آن لائن لاگ ان ہو کر شہریوں کو کم مالیت کے اسٹامپ پیپرز جاری کررہے تھے۔ جون کے آ خری ہفتہ سے ضلع مظفرگڑھ میں اسٹامپ پیپرز آئی ڈیز کا لنک پہلے چند روز ڈاؤن ہو گیا اور بعد ازاں یکم جولائی سے مکمل طور پر پنجاب بھر میں بند ہوگیا جس کے باعث اسٹامپ پیپرز جاری ہونا بند ہو گئے۔ وائٹ پیپرز کی بندش سے جہاں ہزاروں اسٹامپ وینڈرز  کا کاروبار ٹھپ۔ شہری بھی اسٹامپ پیپرز نہ ملنے کے باعث شہری بھی مارے مارے پھرنے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ای سٹیمپ پورٹل
 

مزیدخبریں