ڈیرہ، سرائیکی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ، صوبہ کے قیام کیلئے نعرے بازی  

Jul 06, 2022

ڈیرہ غازی خان ، کوٹ چھٹہ(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) سرائیکی پارٹی کے زیرِ اہتمام احتجاجی  مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مرکزی چئیر پرسن نخبہ تاج لنگاہ، مرکزی نائب صدر اللہ وسایا لنگاہ اورمقصوداحمد خان نے کی مظاہرین نے پارٹی جھنڈے اور بینرزاٹھا کرصوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے  نعرہ بازی کی نخبہ تاج لنگاہ نے کہاکہ بجلی پٹرول گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ایسی حکومت سے چھٹکارہ ضروریہے  مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ نے کہا کہ 232ارب کے بجٹ میں سرائیکی خطہ کے لئیے صرف 32ارب روپے مختص کرنا سرائیکی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے مظاہرین سے ڈاکٹر احسان احمد چنگوانی  عبدالمجید خان لنگاہ اکرم گھلو نے بھی خطاب کیا  فیصل خان لنگاہ منظور حسین لنگاہ مولوی اسلم اورفداحسین خان سمیت دیگرموجود تھے۔
سرائیکی پارٹی

مزیدخبریں