جعلی تھانیدار بن کر عوام کو لوٹنے  والے بلیک میلر کیخلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ (نامہ نگار)جعلی تھانیدار بن کر عوام کو لوٹنے والے بلیک میلر کے خلاف مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق ٹبہ کریم آباد کے رہائشی عاشق حسین نے پولیس کو بتایا کہ اشفاق عرف شاقی نے خود کو تھانیدار ظاہر کرکے دھمکی دی کہ ہرماہ 5ہزار روپے بھتہ دیا کرو اور جیب سے 1ہزار روپے نکال لئے ،چند روز بعد بلاکر4ہزار روپے طلب کیے انکار پر970روپے چھین لئے اس دوران گواہان ملک عبدالرشید،خضر عباس نے میری جان بخشی کروائی۔15پر اطلاع دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئے ہیں ۔
جعلی تھانیدار 
  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...