تین روزہ مینگو فیسٹیول اختتام پزیر،50 سے زیادہ آموں کی ڈشز پیش

ملتان(خصوصی رپورٹر )ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ڈی ایچ اے اور مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے زیراہتمام جاری تین روزہ مینگو فیسٹیول کا اختتام،میلے کے تیسرے روز آموں کی ڈشز کے مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیشنل مینگو ڈش میکروں کے ساتھ مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا 200 سے زائد آموں کی ڈشز کے مقابلہ جات میں منور حسین،رانا آصف ٹیپو،ملک عابد نے ججز کے فرائض سرانجام دیے ۔ آموں کے 30 فوڈ اسٹال لگائے گئے۔جن میں 50 سے زیادہ آموں کی ڈشز پیش کی گئیں۔ اس کے بعد مینگو ڈیجیٹل ایکسپورٹ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔محمد علی نے آم کی موجودہ ڈیجیٹل مارکیٹ کے بارے میں لوگوں کو بتایا۔اس موقع پر مس رابعہ سلطان نے کہا کہ ہمیں ڈیجیٹل مارکیٹ کے خدشات لوگوں کے دور کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر میجر طارق خان نے کہا کہ مارکیٹ کے لوگوں کو آم کے کسانوں سے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اور انہیں اپنے آموں کی سالانہ ضرورت اور کوالٹی پہلے ہی بتانی چاہیے۔مینگو فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہم اگلے سال آم کی نئی ورائٹی سامنے لائیں گے ۔تقریب کے اختتام پر مینگو گروورز،انڈسٹری سٹالز لگانے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کامیاب مینگو فیسٹیول کے انعقاد پر مینگو گروز ، انڈسٹری کسانوں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر میجر طارق خان،پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق خان،میجر صفدر حسین،ڈاکٹر عبدالرزاق،ڈاکٹر مطلوب دیگر فیکلٹی طلباء و طالبات شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
مینگو فیسٹیول 

ای پیپر دی نیشن