مفت ادویات سستے آٹے کے بعد فری بجلی غریب پرور اقدامات حمزہ شہباز

Jul 06, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مفت ادویات اور سستے آٹے کے بعد مفت بجلی کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے غریب پرور اقدامات ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمت دی تو مفت ادویات، سستے آٹے اور مفت بجلی کے بعد عوامی ریلیف کے لئے مزید اقدامات بھی کریں گے۔ عوام کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے۔ عوام کو ریلیف دینا پہلی ترجیح ہے اور رہے گی۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی مشکلات میں کمی کے لئے مخلصانہ کاوشیں کر رہے ہیں۔ مفت بجلی کی فراہمی سے مخلوق خدا کو ریلیف ملے گا۔ سیاست ہوتی رہے گی، اب ریاست  کا سوال ہے۔ مفت بجلی کی فراہمی کے اقدام کا مقصد عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا بل حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ صوبے کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائیگی۔  روشن گھرانہ پروگرام کا آغاز رواں ماہ سے کیا گیا ہے۔ معیشت کو سنبھالنے کے ساتھ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ ''وزیر اعلی پنجاب روشن گھرانہ پروگرام‘‘ کا اجراء  عوام کو ریلیف کے لئے ہماری پرخلوص نیت کا عملی اظہار ہے۔ نعرے نہیں لگاتے بلکہ وعدے نبھاتے ہیں اور عمل کر کے دکھاتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے تمام اقدامات کا محور عام آدمی کو سکھ دینا ہے۔ وہ ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے۔  ارکان اسمبلی نے پنجاب کے عوام کیلئے مفت بجلی کی فراہمی کے اعلان پر وزیر اعلی حمزہ شہباز کے تاریخ ساز اقدام کو سراہا۔ حمزہ شہباز سے گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے بھی ملاقات کی۔ یونس انصاری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اشرف انصاری اور یونس انصاری نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کو مفت بجلی مہیا کرنے کے عوام دوست اعلان پر مبارکباد دی۔ حمزہ شہباز  سے کسان اتحاد کے وفد نے بھی ملاقات کی، جس میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ 
حمزہ 

مزیدخبریں