دریائے چناب میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی نعشیں برآمد ،کہرام مچ گیا 

سکندرآباد،مظفرگڑھ، خان گڑھ(نامہ نگار، خبر نگار) دریائے چناب میں ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں گئیں ،لاشیں گھر وں میں پہنچے پر کہرام مچ گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شجاع آباد موضع ٹھٹھ گھلواں کے رہائشی چار دوست جن میں بشیر‘شفیق‘ عمران‘عبدالشکور دریائے چناب میں نہاتے ہوئے دریائے کے گہرے پانی میں ڈوب گئے تھے مقامی افراد نے بشیر اور شفیق کو اپنی مدد آپکے تحت نکال لیاتھا جبکہ عمران اور عبدالشکور لاپتہ ہوگئے تھے ریسکیو نے رات گئے تک آپریشن جاری رکھا لیکن دونوجوانوں کا کچھ پتہ نہ چل سکا ۔ صبح سویرے دوبارہ آپریشن شروع کیاگیا اور تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد دونوں نوجوانوں عمران‘عبدالشکور کی لاشوں کو دریاچناب سے نکال کر ان کے ورثا کے حوالے کردیاگیا جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں گھر پہنچے پر گھر وں میں کہرام مچ گیا دونوں نوجوانوں کی اچانک ہلاکت پر علاقے کی ہر آنکھ اشکبار تھی جاں بحق نوجوانوں کی نمازجنازہ کے بعد ان کو آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیاگیا۔
کہرام مچ گیا


   

ای پیپر دی نیشن