وزیراعلیٰ کا انتخاب‘ سپیکر‘ ڈپٹی سپیکر نے 22 جولائی کو الگ الگ اجلاس طلب کر لئے

Jul 06, 2022

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب میں الگ الگ اسمبلی کے اجلاس طلب کر لئے گئے۔ ایک ہی مقام پر اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بھی طلب کر لیا۔ ایک وقت اور ایک تاریخ میں الگ الگ اجلاس طلب کرنے کے نوٹیفکیشن جاری ہو گئے۔ سپیکر پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے 22 جولائی کو اجلاس طلب کر لیا جو 22 جولائی کو شام چار بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں طلب کیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے بھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دوست مزاری نے بھی 22 جولائی کو شام چار بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس طلب کیا ہے۔
الگ الگ اجلاس

مزیدخبریں