اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی، سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پر رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آرمی چیف
پاکستان ترکی کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے آرمی چیف
Jul 06, 2022