کیپٹن کرنل شیرخان کا 23 واں  یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا  

صوابی (نامہ نگار )کارگل کے معرکے میں جرات اوربہادری کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کا 23 واں یوم شہادت  نہایت عقیدت و احترام سے ساتھ منگل کے روز منایا گیا اس سلسلے میں  ان کے آبائی علاقے کرنل شیر خان کلے صوابی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل پولیس آفیسر مردان یاسین فاروق، کمشنر مردان، ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان، ڈپٹی کمشنر صوابی کیپٹن(ر) ثناء اللہ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز نورالامین خان و دیگر عسکری حکام اور لواحقین نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس افسران اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور قبر پر پھولوں کے گلدستے رکھے۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے 05 جولائی 1999 کو کارگل کے مقام پر وطن عزیز کی خاطر دلیری سے لڑتے ہوئے شہادت کا اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے تھے جس پر انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے بھی نوازا گیا۔کیپٹن کرنل شیرخان وہ شیرتھے کہ جب دھاڑے تو دشمن بھی دہل کر رہ گیا، ان کی بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا۔
کیپٹن کرنل شیرخان

ای پیپر دی نیشن