راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز پی بی سی سی کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام ہونے والے امتحان سالانہ انٹرمیڈیٹ(پارٹ ون)2022و پریکٹیکل امتحان میٹرک سالانہ 2022 بالترتیب 8 جولائی 2022 جمعہ،16 جولائی ہفتہ،18 جولائی سوموار بوجہ عید الاضحی اور ضمنی الیکشن ملتوی کر دئیے گئے ہیں،کنڑولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچہ جات امتحان سالانہ انٹرمیڈیٹ (پارٹ ون) 2022 و عملی امتحان میٹرک سالانہ2022 نئے شیڈول کے مطابق درجہ ذیل تواریخ کے مطابق منعقد ہوں گے،پہلے شیڈول کے مطابق 8 جولائی 2022 جمعہ صبح کے وقت کے مضامین اسلامک ہسٹری،ہسٹری آف مسلم انڈیا،ہسٹری آف پاکستان، ہسٹر ی آف ماڈرن ورلڈ، ہسٹری آف کلچر اور شام کے وقت ہونے والے جغرافیہ،ایلیمنٹری اناٹومی اینڈ ما ئیکروٹیکنیکس اور بیسک میڈیکل سائنسز اب نئے شیڈول کے مطابق 29 جولائی جمعہ کو ہوں گے۔
جبکہ 16جولائی2022 ہفتہ صبح کے وقت پرانے شیڈول والے سوکس، بزنس میتھ میٹکس اور شام کے وقت والا فلاسفی کا پرچہ اب نئے شیڈول کے مطابق 27 جولائی 2022 بدھ کو ہوں گے اور پہلے شیڈول کے مطابق 18 جولائی سوموارصبح کے وقت انگریزی اور شام کے وقت انگریز ی اب نئے شیڈول کے مطابق 28 جولائی جمعرات منعقد ہوں گے،امتحان میٹرک سالانہ 2022 جوکہ8 جولائی 2022 جملہ مضمون کیمسٹری (تمام گروپس) والے پریکٹیکلز نئی تاریخ کے مطابق19 جولائی منگل،16جولائی2022 ہفتہ مضمون کیمسٹری (تمام گروپس) والے پریکٹیکلزاب نئی تاریخ 20 جولائی بدھ اور 18جولائی2022 سوموار مضمون کیمسٹری(تمام گروپس) والے پریکٹیکلزابنئی تاریخ 21 جولائی جمعرات کو منعقد ہو ں گے۔