راولپنڈی(محبوب صابر سے)راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک مریض سامنے آنے پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی، ایک ہی گھر سے ڈینگی کا تیسرا مریض سامنے آنے پر محکمہ ہیلتھ راولپنڈی نے پورے علاقے میں سپرے کرادیا، بڑے گڑھوں کو مٹی ڈال کر بند کر دیا گیا جبکہ گوالوں کے باڑوں کے خلاف لائیو سٹاک کو مراسلہ لکھ دیا گیا، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چک جلال دین میں 19سالہ حفصہ بیمار ہوئی تو بے نظیر بھٹو ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر چیک اپ کے دوران معلوم ہو اکہ یہ تو ڈینگی جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے جب اس مریضہ کی ہسٹری معلوم کی گئی تو معلوم ہو کہ اس کا بھائی اور بہن بھی ڈینگی کا شکار ہوئے جو صحت یاب ہو کر گھر گئے اب ان کی اور بہن ڈینگی میں مبتلا ہوگئی ، اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی ٹیم کے ہمراہ بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچ گئے ، مریضہ کا معائنہ کیا گیا اس حوالے سے ڈاکٹر احسان غنی نے بتایا کہ مریضہ حفصہ کے بھائی اور بہن بھی اس مرض کا شکار ہوئے جو صحت یاب ہو چکے ہیں ایک ہی گھر سے تیسرا مریض سامنے آنے پر چک جلادین کے علاقے میں اقدمات مزید سخت کر دیئے گئے۔