میرپورخاص میں کئی  نعشوں  کے ٹکڑے آوارہ جانور اٹھاکر لے گئے‘ مسلمانوں کے قبرستان میں بے حرمتی کے واقعات‘ دردمندوں کے دل لرز اٹھے

Jul 06, 2022


میرپورخاص(بیورورپورٹ) صوبے بھرمیں قبرستان کی حالت زار کے باوجود انتظامیہ حرکت میں نہ آئی۔  بارش کے بعد  مختلف شہروں  کے قبرستان پانی میں ڈوب گئے ، بیشتر قبریں زمین میں دھنس گئیں ،مرُدوں کی ہڈیاں قبروں سے باہر نکل آئی ،بلدیہ کا عملہ اور منتخب نمائندے شہر ی علاقوں میں مصروف عمل ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میرپورخاص میں کئی گھنٹے تیز بارش کی وجہ سے شہر سمیت شہر کے بھانسنگھ آباد میں واقع بابا حبیب قبرستان، امیدن بھری ، تاج دھنی سمیت دیگر قبرستان بارش کے پانی میں ڈوب گئے ۔سروے کے دوران دیکھنے میں آیا ہے کہ کئی قبریں زمین میں دھنس چکی ہیں مرُدوں کی ہڈیاں قبروں سے باہر نکل آچکی ہیں جنھیں وہاں موجود آوارہ جانور اُٹھا کر لے گئے ہیں قبرستانوں کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے قبرستانوں میں آوارہ جانور اور نشہ کرنے والوں نے قبروں کو اپنی آماجگا ہ بنا رکھا ہے گزشتہ روز ایک میت کو تاج دھنی قبرستان دفن کرنے جب لایا گیا تو میت کو لانے اور ساتھ میں آنے والوں کوپکا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے شدید ازیت کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح دیگر قبرستانوں میں بھی بلدیہ کی جانب سے کوئی راستہ نہیں بنایا گیا ہے قبرستانوں میں جھاڑیوں اور پکا راستہ نہ ہونے اور کچھی زمین ہونے کی وجہ سے بارش کے بعد کیچڑ  سے بھی لوگ پریشان ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا میرپورخاص کے قبرستانوں سے بارش کا پانی نکالا جائے اور اطراف میں چار دیواری کا اہتمام کیا جائے۔

مزیدخبریں