شوکت خانم ہسپتال ، قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی تیاریا ں مکمل

لاہور(بزنس رپورٹر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کر رہا ہے ۔ اس برس بھی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے ہسپتال کا عملہ اور رضاکاروں کی بڑی تعداد اس مہم میں حصہ لے گی۔ کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے لاہور ، کراچی،  پشاور ، اسلام آباد، راوالپنڈی ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان فیصل آباد ، سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔ جہاں مختلف مقامات پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے اور ہسپتال کے رضا کار اور عملہ اپنے فرائض سرانجام دے گا۔ جو افراد قربانی کی کھالیں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کو دینا چاہتے ہوں وہ 0800-11555 پر کال کر کے بھی اپنے قریبی کیمپ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام خود قربانی کی کھالیں شوکت خانم ہسپتال کے قریبی کیمپ میں پہنچاکر رضاکاروں کی مدد کریں۔ واضح رہے کہ قربانی کی کھالوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کینسر کے مستحق مریضوں کے علاج پر خرچ کی جاتی ہے۔ شوکت خانم ہسپتال لاہور اور پشاور میں 75فیصد سے زائد مستحق مریضوں کا علاج بلا معاضہ کیا جاتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن