سندر (نامہ نگار) صنعتکاروں کی نمائندہ تنظیم سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے ملک اظہر علی کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر معروف صنعتکار انجم اقبال بھی موجود تھے، سندر ٹریڈ یونین کے وفد میں ذکی اعجاز قریشی ،عرفان قادری، محمد احمد خان و دیگر موجود تھے۔ سندر ٹریڈ یونین کی جانب سے عرفان اقبال شیخ سے صنعتکا روں کے مسائل اور ان کے حل کو زیر بحث لایا گیا۔ معروف صنعتکار ذکی اعجاز قریشی نے اجتماع چوک سے مل اڈا تک روڈ کو ڈبل کرنے کے مطالبہ کو اُجاگر کرنے کا مطالبہ کیا۔
س موقع پر ملک اظہر علی نے چیئرمین ایف پی سی سی آئی سے کہا کہ سندر ٹریڈ یونین کے ممبران کو پیڈمک کے بورڈ ممبرز اور اس کے ذیلی اداروں کے بورڈ ممبران میں شامل کیا جائے تاکہ صنعتکاروں کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے۔