کراچی (سٹی نیوز) سینئر فوٹو جرنلسٹ وسیم خان نے کہا کہ سندھ میں آلودگی کے خلاف جنگ میں ڈی جی سیپا نعیم مغل کی کارکردگی قابل ستائش و قابل مثال ہے، جن کی مسلسل جدوجہد نے سندھ میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں قابل تحسین کارنامہ انجام دیا، کراچی جو کہ ایک صنعتی شہر بھی ہے اور ایک بڑا انڈسٹریل حب بھی ہے یہاں پر پیداواری فیکٹریاں، کارخانے، ملے اور چھوٹے بڑے کارخانے موجود ہیں، ایسے گنجان شہر میں اور بڑے فیکٹریوں، کارخانوں کے اس جنگل میں ان کمپنیوں کی چنیوں سے نکلنے والا دھواں سانس، پھیپھڑوں، دمہ، نزلہ، زکام اور الرجی کا سبب بن رہا ہے، مگر سیپا کے ڈی جی نعیم مغل کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے کہ اس فضائی آلودگی پر کسی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے جس کی سچائیت اوجھاں سینوٹیریم اور دمہ، پھیپھڑوں اور ٹی بی کے علاج گاہوں کے اعداد و شمار سے ملتا ہے۔ جس پر ہم ڈی جی سیپا نعیم مغل، سیکریٹری سیپا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر عباسی سمیت دیگر ٹیم کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں دھواں چھوڑنے والی پرانی بسیں اور پرانے رکشے پر فوری پابندی لگانے کیلئے متعلقہ محکمہ متحرک ہوں اور کراچی کی فضائی آلودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔
کراچی میں فضائی آلودگی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے‘ وسیم خان
Jul 06, 2022