کراچی (نیوز رپورٹر)دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں گرفتارنکاح خواں غلام مصطفی اور گواہ اصغر نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت جولائی کو مقرر کردی۔ نکاح خواں غلام مصطفی اور گواہ اصغرعدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے مقف بیان کیا کہ پولیس کی جانب سے کیس کا سی کلاس چالان پیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
درخواست
دعازہرہ کیس میں گرفتار نکاح خواں اور گواہ نے ضمانت کی درخواست دائر کردی
Jul 06, 2022