کراچی (سٹی نیوز) قادری قریشی فائونڈیشن کے چیئرمین اور ممتاز ریسرچ اسلامی اسکالر حاجی محمد اشرف قادری نے شرعی عدالت کا سود کے خلاف متفقہ فیصلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سود کے خلاف شرعی عدالت کے فیصلے کو قبول نہ کرنے والوں کو اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں۔ہم مسلمان ہیں۔ پاکستان اسلامی ملک ہیں۔تم ہمیں چاہیے کہ اسلامی تعلیمات پر مبنی فیصلوں کو فوراََ قبول کرے جب دین کی باتیں کی جاری رہی تو ہم دین کی باتوں کو قبول کر نے سے ہچکچاتے کیوں ہیں۔ سود سے متعلق شرعی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں بینکوں کی جانب سے چیلنج کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریعت پر عمل پیرا ہو کر امت مسلمہ کا فائدہ ہے۔سود جیسی لعنت خلاف شرح کو اپنانا مسلمانوں کی تباہی اور بربادی کا سبب ہے۔ سودی نظام کا خاتمہ کرکے آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے۔ سود کے خلاف شرعی عدالت کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے ۔سود کے خلاف شرعی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والے بینکس کا عوام مکمل بائیکاٹ کرے۔ فیفیٹ آئی ایم ایف استحصالی ادارے ہیں جو سودی نظام کے ذریعے مسلم ممالک کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔ آقا کریم ﷺ کا نظام مصطفی ملک و قوم کی ترقی خوشحالی کیلئے مشعل راہ ہے۔ پاکستان کا استحصال کرنے والے ممالک نے عوام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلئے لسانیت اور انتہا پسندی کو فروغ دیا۔ ممتاز ریسرچ اسلامی اسکالر حاجی اشرف قادری نے مزید کہا کہ سرکار دو عالم ﷺ کے اسوۃ حسنہ پر چل کر ہی ہم کامیابی کی منازل کو طے کرسکتے ہیں۔ سود سے پاک معاشی نظام آئین کا تقاضہ ہے اور سودی نظام معاشی استحکام اور ترقی کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں سود سے پاک معاشی نظام بنانے کی طرف توجہ کریں ۔اسی میں پاکستان اور عوام کی فلاح مظمر ہے۔