نارملائزیشن کمیٹی کی ذمہ داری ‘ انتخابات کرائے : مجاہد اللہ ترین 

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین و سابق کپتان قومی فٹ بال ٹیم کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کی بحالی میں سابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان کا کردار قابل تعریف ہے اور ملکی تاریخ میں ان کے نام سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔ یہ سب ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ذاتی کوششوں، کاوشوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ ان کے دورے حکومت میں فیفا ہاوس کا قبضہ موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کے حوالے کیاگیا۔ اب موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک میں فوری طور پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات منعقد کروائے تا کہ پاکستانی فٹ بالرز کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ کھیلنے مواقع میسر ہوں۔ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن (نارملائزیشن کمیٹی) کے چیئرمین شوکت علی خان، الفیصل فٹ بال کلب صدر ماما محمد شدیر خان، حیدری فٹ بال کلب کے صدر شفقت رضا اور جناح فٹ بال ٹورنامنٹ کے صدر طارق محمود چوہدری نے بھی فیفا کی جانب سے ملک میں فٹ بال بحالی کو سراہتے ہوئے سابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ان کی ذاتی کوششوں اور کاوشوں سے نارملائزیشن کمیٹی کو فیفا ہائوس کا قبضہ ملا اور فٹ بال کی بحالی ہوئی ہے۔
 مجاہد اللہ ترین 
   

ای پیپر دی نیشن