اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)ملک بھرمیں جانوروں میں بڑھتی ہوئی وائرل بیماری لمپی سکن کو کنٹرول کرنے کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے حکومت سے4ارب 80کروڑ روپے کے فنڈزمانگ لئے ۔بیماری کے پھیلائو کو روکنے کے قومی سطح پرایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے ۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کے مطابق لمپی سکن وائرل بیماری جو مویشیوں ، بھینسوں، گائے اور بعض جنگلی جانوروںکی وائرل بیماری ہے یہ بیماری مکھیوں اور مچھروںکے ذریعے ایک جانور سے دوسرے جانور میں منتقل ہو تی ہے اس بیماری میں مبتلا جانور کی جلد پر بڑے بڑے دھبے بن جاتے ہیں اس بیماری کے باعث مویشی پال کو معاشی طور پر نقصان ہوتا ہے ۔ وزارت کے ماہرین کی ایک ٹیم نے بیماری کے پھیلاو اور شدت کا تعین کرنے کے لیے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کے علاوہ جلد کے زخموں کی تحقیقات کے لیے بہاولپور میںلمپی سکن پھیلنے کی تحقیقات کی۔
تجویز