جانوروں کی باقیات کو ائیر بیس کے ارد گرد نہ پھینکا جائے:ڈی سی وہاڑی


وہاڑی (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ برڈز ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سکواڈرن لیڈر بیس کمانڈر وہاڑی احسن، اے ڈی سی جنرل سید وسیم حسن، اے سی وہاڑی نعمان محمود و دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے اس موقع پرکہا کہ ائیر بیس کے قریبی علاقوں میں کوڑا کرکٹ نہیں ہونا چاہیے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کو بھی ائیر بیس کے ارد گرد نہ پھینکا جائے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں ضلع کونسل قربانی کے جانور کی آلائشیں تلف کرنے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کرے. ائربیس کے قریبی علاقوں میں عوام کو آگاہی دینے کے لیے ٹیمیں بنائی جائے۔

 دوکوٹہ :گلی ڈاکٹر رحمان والی میں نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ
 دوکوٹہ (نامہ نگار) گلی ڈاکٹر رحمان والی میں پڑا بوسیدہ ٹرانسفارمر عوام کے لئے درد سر بن گیا آئے روز جیمپر خراب ہونے سے عوام شدید گرمی میں بلبلا اٹھے فوری نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔ مکینوں کا مطالبہ  کوٹ ملک دوکوٹہ میں مترو روڈ پر ڈاکٹر رحمان والی گلی میں پڑا  ٹرانسفارمر بوسیدہ ہو چکا ہے ایک ایک دن میں کئی مرتبہ اس کا جیمپر خراب ہو جاتا ہے۔
  چند دن پہلے تو مسلسل یہاں کے مکین بجلی سے تین دن محروم رہے ۔
شیخ حمید شیخ ناصر شعیب اسلم صہیب اسلم محمد ارشد رانا مقبول حاجی عبید الرحمٰن ڈاکٹر ساجد رحمن ابوبکر تنویر احمد شعیب اشفاق ماسٹر رمضان شوکت اصغر علی ننھا  اشفاق محمود لیاقت علی سمیت دیگر نے چیف میپکو ملتان ایس ای میپکو وہاڑی اور ایکسین  میپکو میلسی سے مطالبہ کیا کہ یہاں پر فی الفور نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔
 پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن وہاڑی کی ڈسڑکٹ اور تحصیل باڈی ختم 
وہاڑی (نامہ نگار)  پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ وہاڑی کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں تمام عہدیدا ران نے شرکت کی۔ تمام ڈسٹرکٹ وہاڑی سے 322سکول مالکان نے شرکت کی اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن پر اپنا بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ سپریم کونسل نے متفقہ فیصلہ سے ڈسڑکٹ اور تحصیل باڈی کو ختم کر دیا اور نئے عہدہ داران کو عبوری طور پر منتخب کیا گیا ۔
۔ اجلاس سے میاں جہانزیب ایڈووکیٹ، ملک مقصور اطہر اعوان، راؤ محمد حسین شاہین،ولی محمد شاکر، میاں منظور صفدر، رانا محمد ضیائ￿ ، فیاض سہوکا، فیاض بھٹی، راؤ عبدالقیوم، جاوید گھلو، ریاض کاشف، چوہدری عباس، ڈاکٹر اکرم شہزاد، کامران ارشاد، گلزار انصاری، چوہدری ظفر، چوہدری یاسر اقبال، چوہدری ساجد سرور، ملک رضا اعوان، راؤ ناصر عزیز، محمد راشد چوہان، میاں عتیق حسین، محمد عارف رشید کمبوہ، جہان خان کھرل، راؤ محمد عثمان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد شہزاد ظفر، مہر محمدامیر و دیگر نے خطاب کیا اور شرکت کی۔


 بلاول بھٹو کی قیادت میں آمریت کو للکارتے رہیں گے:اکرام الحق علوی
 چوک سرورشہید(نامہ نگار) پیپلز پارٹی ہر دور کے آمر کے ساتھ نبرد آما رہی ، اب بھی بلاول بھٹو کی قیادت میں آمریت کو للکارتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار صدرپاکستان پیپلز پارٹی چوک سرورشہید ملک اکرام الحق علوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
 انہوں نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب آمر جنرل ضیاء الحق نے قائد اعظم کے بعد  پاکستان کے ایک بڑے لیڈر قائد عوام منتخب وزیر اعظم  ذوالفقار علی کی عوامی حکومت کا خاتمہ کیا اور ملک میں مار شل لاء کا نفاذ کیا پیپلزپارٹی کے جیالوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ۔

ای پیپر دی نیشن