جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم :حسنین نقوی


لودھراں (خبر نگار نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان پیپلز پارٹی کسان ونگ اور سٹی کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی تقریب مرکزی دفتر پاکستان پیپلز لودھراں اسٹیڈیم روڈ آفس میں منعقد ہوئی  قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر کسان ونگ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر سید حسنین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر نے پاکستان کی پہلی جمہوری حکومت پر 1977 پانچ جولائی کو شب خون مارتے ہوئے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے، سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی لودھراں شیخ طاہر الدین ایڈووکیٹ،سٹی جنرل سیکرٹری اسلم انصاری نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں اخبار فروش یونین کے عہدے دار عباس شاہ ، شہزاد خان، فیاض حسین ، عون محمد ، طارق احمد ، عمران ریحان ودیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن