پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین بوبی کو  وی سی نشتر بنائے جانے کا امکان  ڈاکٹر رانا الطاف  احمد کی ترید


ملتان(خصوصی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین بوبی کو تعینات کرنے بارے چہ مگوئیاں رہیں۔ ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین بوبی کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر لگانے کے حوالے سے سکیرٹری صحت کی جانب سے سفارشی لیٹر بھی بنا دیا گیا ہے۔اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ صوبہ میں 17 جولائی کو ہونے والے  الیکشن کے بعد ڈاکٹر افتخار کو   وائس چانسلر تعینات کیا جاسکتا ہے۔دریں اثناء  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد  نے نشر میڈیکل یونیورسٹی میں  پروفیسر ڈاکٹر افتخار خان کی بطور وائس چانسلر تعینات کئے جانے پر اپنے موقف میں اسے غلط قرار دے دیا ہے۔


 دیوان چاولی مشائخ کے عرس پر زائرین کو 
بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی‘ رفیق احسن 
وہاڑی (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن کی زیر صدارت اجلاس میں حضرت دیوان چاولی مشائخ کے عرس پر انتظامات بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے کہا کہ حضرت دیوان چاولی مشائخ کے سالانہ عرس پر بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی سی او میونسپل کمیٹی صفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنائے ۔ 
فاروق ڈوگر کورس کیلئے لاہور 
چلے گئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو 
کو ایم ڈبلیو ایم سی کا اضافی چارج 
ملتان ( خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن کو ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او کا اضافی چارج دے دیا گیا محمد فاروق ڈوگر دو ماہ کے لئے پبلکپالیسی اینڈ گورنس کورس میں شرکت کے لئے لاہور چلے گئے ہیں۔ امیر حسن نے سی ای او کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی کمپنی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔انہوں نے کہا کہ عید ایام میں کمپنی کا ہر آفیسر آپریشنل ڈیپارٹمنٹ کا حصہ تصور ہوگا۔امیر حسن نے کمپنی کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں۔ سی ای او نے عید سے قبل شہر کی تمام یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

 محکمہ سکولز کا اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے نئی بھرتی کا فیصلہ‘ سمری تیار 
ملتان(خصوصی رپورٹر) محکمہ سکولز نے سرکاری اداروں میں اساتذہ  کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے بھرتی کا فیصلہ کیاہے پہلے مرحلے میں  سولہ ہزار نئے ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔اور سمری تیار کر لی ہے یہ ایجوکیٹرز مختلف گریڈ میں بھرتی کئے جائیں گے ایجوکیٹرز کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔

 نشتر کے کمپیوٹر آپریٹرز کی
 اپ گریڈیشن بارے 3 رکنی قائم کمیٹی 
ملتان(خصوصی رپورٹر )نشتر ہسپتال کے ایم ایس نے کمپیوٹر آپریٹرز کی اپ گریڈیشن کرنے کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔جو تین دن کے اندر نشتر ہسپتال کے تمام کمپیوٹر آپریٹرز سے متعلقہ دستاویزات لیں گے۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عرفان ارشد ہونگے جبکہ ممبران میں ڈاکٹر عبدالقادر خان۔اور ڈاکٹر شعیب اقبال شامل ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن