بستی علی شیر وان اور جلہ جیم کے  ٹرانسفارمرز خراب‘ متاثرین کا روڈ بلاک کر کے احتجاج 

Jul 06, 2022


 بستی ملوک، جلہ جیم  (خبرنگار، نامہ نگار)  بستی ملوک کے علاقہ بستی علی شیروان کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث 3 دن سے بجلی غائب ہونے پر مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے عوام شدید گرمی سے نڈھال ہوگئے مگر واپڈا حکام نے کوئی توجہ نہ دی گزشتہ روز علاقہ مکینوں کی جانب سے روڈ بلاک کرکے ٹائر جلا کر واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی متاثرین کا کہنا تھا کہ ہر سال گرمیوں  میں ہمارا جینا دو بھر ہوجاتا ہے واپڈا حکام کو متعدد بار درخواست کی ہے کہ ہمارا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ مسئلے کا فوری حل کرتے ہوئے بجلی بحال کی جائے۔محلہ باغبان پورہ بستی محمودہ آباد پرانا امام کوٹ  جلہ جیم  میں تین دن میں تین ٹرانسفارمر جل گئے آدھا جلہ جیم تاریکی میں ڈوب گیا انسان مردوخواتین مال مویشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے واپڈا کے خلاف احتجاج جلہ جیم میلسی روڈ بلاک کر دی معززین علاقہ سجاد احمد کرامت علی علی حسن بلال شہباز  ڈاکٹر عبدالخالق حاجی ممتاز علی قاسم ارشد علی بھٹی عبدالقیوم بھٹی غلام یاسین حاجی اللہ وسایا آتش باز منور احمد چوہدری  میاں محمد عباس میانہ  میاں محمد افتخار میانہ  نور محمد آسی  محمد  میاں محمد اقبال محمد فخر بلال فیاض  ڈاکٹر حبیب احمد محبوب عالم ذوق ماسٹر جمشید احمد   علی حاجی اصغر مندن چیف میپکو   ایس ای واپڈا وہاڑی ایکسین واپڈا میلسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ 

مزیدخبریں