عیدالاضحی‘ مخیر حضرات یتیم مسکین  کا خاص خیال رکھیں حاجی بلال بھٹہ

Jul 06, 2022


 ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر) سماجی شخصیت حاجی بلال بھٹہ نے کہا کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی نہایت ضروری ہے عیدالصحی آرہی ہے مخیر حضرات یتیم مسکین  کا خاص خیال رکھیں تاکہ وہ بھی مذہبی تہوار باآسانی گزار سکیں۔
 اشتہاریوں کو فوری گرفتار کریں‘ رانا شاہد پرویز
وہاڑی( سٹی رپورٹر  +کرائم رپورٹر )  ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر وہاڑی رانا شاہد پرویز نے وہاڑی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او رانا شاہد پرویز نے تھانہ وائز کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث  اشتہاریوں کی فوری  گرفتار کرنے کی ہدایت کی

  30لاکھ کا جعلی  چیک  دینے پر  مقدمہ
گگو منڈی(نامہ نگار) نوید جٹ  نے بتایا کہ  ریاض بشیرنے 30لاکھ روپے ادھار لے کر چیک دے دیا جو   کیش نہ ہو سکا پولیس نے   مقدمہ درج کر لیا ۔
 واپڈا کی لاکھوں کی تاریں چوری‘
متعدد گھر تاریکی میں ڈوب گئے
جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) واپڈا سیکنڈ جہانیاں سے منسلک علاقے بستی غلام حسین  سے چور لاکھوں روپے کی 1320 فٹ لمبی بجلی تاریں چوری کرکے فرار ہوگئے،  بستی کی متعدد گھر تاریکی میں ڈوب گئے، ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ جہانیاں انجینئر حافظ علی حسن جاوید کی مدعیت میں پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔، . 
  ذوالفقار علی بھٹو آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن‘راؤ محمد ظریف
جلہ جیم (نامہ نگار) راؤ محمد ظریف ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات پپلز پارٹی جلہ جیم نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ھے ہر دل میں بستا ہے ان کی قربانی اور حب الوطنی اور اپنے اصولوں کی پاسداری آمر کے آگے سر نہ جھکانا اپنی جان کی قربانی کو افضل سمجھا مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
کرمینل  افراد قبلہ درست 
کرلیں‘ ایس ایچ او نجیب اللہ
 دائرہ دین پناہ (نمائدہ خصوصی) ایس ایچ او نجیب اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کرمینل لوگ اپنا قبلہ درست کرلیں  میری گر فت سے کوئی بھی  مجرم بچ نہ سکے گا خواہ وہ کتنا ھی با اثر ھو گا  میرے دروزے ھر سائل کیلے چو بیس گھنٹے کھلے ھیں میرے لیے کسی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں  میرٹ اور انصاف پر کام ھو گا۔
  10 بچوں کے  لواحقین کی تلاش
ملتان( سماجی رپورٹر)  چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے دوران ریسکیو آپریشن بھیک مانگتے کچرا چْنتے 10 بچوں وقاص، عمران، شانو،  عبیداللہ،  علی جاوید،  گلاب،  عاصم،  فہیم،  عثمان،   کو حفاظتی تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں