اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے کہا کہ نیپرا نے مئی میں استعمال ہونے والی بجلی کی قیمت میں فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی آڑ میں 7.90روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جو بلا جواز ہے کیونکہ اس سے پہلے اس مد میں اتنا زیادہ اضافہ شاید کبھی نہیں کیا گیا لہذا انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے کیونکہ اس سے بجلی صارفین پر تقریبا 136ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کاروبار کی لاگت مزید بڑھے گی لہذا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کاروباری طبقے اور عوام کو مزید مشکلات سے بچانے کیلئے اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجر برادری کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محترمہ فاطمہ عظیم، جاوید اقبال، حافظ بلال منیر، محمد سعید خان، راجہ حسن اختر، عمر ریاض، محترمہ پروین خان اور دیگر اجلاس میں موجود تھے۔محمد شکیل منیر نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ بجلی چوری اور بجلی کمپنیوں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے سارا بوجھ بجلی صارفین پر منتقل کیا جاتا ہے ۔
جس کی دیگر ممالک میں شاید کوئی مثال نہیں ملتی۔
فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی آڑ میں بجلی قیمت میں اضافہ بلا جواز ہے،شکیل منیر
Jul 06, 2022