جمعیت امامیہ پاکستان نے ملک میں صدارتی نظام کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار)جمعیت امامیہ پاکستان نے ملک میں صدارتی نظام کا مطالبہ کر دیا ، ہمیں متحد ہو کر اسلام اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، پاک فوج ملکی بقا کی ضامن ہے ، سربراہ جمعیت امامیہ پاکستان علامہ غلام اکبر ساقی، سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین شیرازی نے صوبائی قیادت کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے ، ہمیں متحد ہونا ہو گا ، سربراہ جمعیت امامیہ غلام اکبر ساقی نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم سب ایک ہیں ،ملک کے مسائل کی جڑ ہمارا نظام ہے،جس نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حماقت کی اس کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہو گا،سیکرٹری جنرل علامہ سبطین شیرازی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں،اتحاد کے لیے علماء کرام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا،ہم سب پاکستانی ہیں ملکر پاکستان کو بچانا ہے،ہمیں متحد ہو کر اسلام اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، اس موقع پر صوبائی قیادت بھی موجود تھی، ہمیں صدارتی نظام کی ضرورت ہے تب ہی یہ ملک ترقی کر سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...