پاکستان: کورونا نے مزید ایک شخص کی جان لے لی,805 نئے کیسز رپورٹ 

Jul 06, 2022 | 13:59

ویب ڈیسک
پاکستان: کورونا نے مزید ایک شخص کی جان لے لی,805 نئے کیسز رپورٹ 
پاکستان: کورونا نے مزید ایک شخص کی جان لے لی,805 نئے کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 805نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث ایک شہری کے انتقال کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 40 ہزار 80افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 404 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 17ہزار 150 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب4.69 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ 96ہزار 468ہو گئی جبکہ کورونا کے 168مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا. جس کے بعد وفاقی حکومت نے قومی ادارۂ صحت کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری کیے گئےبیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزیدخبریں