دورہ سری لنکا، قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے کولمبو چلی گئی  

لاہور:  قومی ٹیم دورہ سری لنکا کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کولمبو چلی گئی. دورے میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریزشیڈول ہے۔

16 جولائی سے شروع ہونے والی پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں 18 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے 13 ارکان روانہ ہوئے ہیں۔قومی ٹیم 2015 کے بعد پہلی مرتبہ سری لنکا کا دورہ کر رہی ہے. پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گالے میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گالے میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ سیریز سے قبل قومی ٹیم پریکٹس میچ میں جم کر اپنے ہتھیار تیز کرے گی۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2015 کے بعد اب سری لنکا کھیلنے جارہے ہیں، ٹریننگ کیمپ میں اپنی بھرپور تیاری کی ہے. پوری ٹیم کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ واپس آئے ہیں. سری لنکا میں کنڈیشنز اسپنرزکیلئے کافی مددگار ثابت ہوں گی۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، ہم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ٹریک پر آرہے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہم نے اچھا کھیلا تھا اب بھی تمام کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی بھرپور تیاری کی ہے، راولپنڈی میں بھی کیمپ لگایا گیا تھا جس میں ہم نے خود کو تیار کیا۔کپتان نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہمارے پاس کافی وقت تھا، اس سیریز کے پوائنٹس اہم ہیں، یہ پوائنٹس آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سری لنکا کی کنڈیشنز کے لئے تیار ہیں، فاسٹ بولرز پر بھی اعتماد ہے، وہ بھی ہر کنڈیشن میں اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن