امریکی حکومت نےپاکستان کو 4 موبائل لیبارٹریاں حوالے کر دیں۔ امریکی سفیر ڈونلد لونکہتے ہیں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے وزارت صحت اور این آئی ایچ خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔چاروں موبائل لیبارٹریوں سے کسی بھی وبا کی تشخیص ممکن ہو سکے گی، امریکی سفیر ڈونلد لون نےاین آئی ایچ میں تشخیصی موبائل لیبارٹریوں کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے وزارت صحت اور این آئی ایچ خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سربراہ این آئی ایچ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا پاکستان میں کسی بھی وبا یا کورونا پر قابو پانے کے لیے یو ایس ایڈ نے اعلی کردار ادا کیا،45 فٹ لمبے اس کنٹینر میں جدید ترین لیبارٹری پاکستان کے اہم اثاثوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔