آئی ایم ایف کہتا ہے پیٹرول پر سبسڈی نہ دیں،ملک میں پٹرول قیمتیں بڑھیں گی:وزیرخزانہ

Jul 06, 2022 | 18:12

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز کہاہے کہ  ملک میں پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔اگرعالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا تو ہمیں بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا ہوگا، جس کے تحت ملک میں پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں اور اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی تو عوام کو ریلیف دیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا   آئی ایم ایف نے لیٹر آف انٹینٹ کا ڈرافٹ ہمیں بھیجا ہے، بجٹ کے بارے میں بھی ان کے بہت سے سوال تھے، آئی ایم ایف کہتا ہے پیٹرول پر سبسڈی نہ دیں، ہم نے آج آئی ایم ایف کو تفصیلی جواب دیا ہے۔

مزیدخبریں