چیئرمین پی ٹی آئی 9مئی واقعات کےمزید مقدمات میں نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9مئی کے واقعات پر مزید مقدمات میں نامزد کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار اور نیو ٹاؤن میں درج ہے، جس میں عمران خان کو بھی نامزد کردیا گیا ہے۔مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت 15 افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت 6مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ان کے خلاف 3مقدمات 9اور تین 10مئی کو درج کیے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو فیصل آباد اور راولپنڈی میں درج دو دو مقدمات میں نامزد کیا گیا، گوجرانوالا اور میانوالی میں بھی درج ایک ایک مقدمے میں بھی انہیں نامزد کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن