وائٹ ہاؤس سے کوکین مل گئی

Jul 06, 2023 | 13:43

وائٹ ہاؤس میں سے کوکین مل گئی۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اندر سے ملنے والا سفید پاؤڈر کوکین ہے۔ اس مواد کے ملنے کی وجہ سے عمارت کے کچھ حصے کو بند کردیا گیا تھا۔ مواد بلڈنگ کے ویسٹ ونگ سے ملا تھا۔ اس ونگ میں بائیڈن کی ایگزیکٹو رہائش گاہ اور اوول آفس بھی موجود ہے۔یو ایس سیکرٹ سروس نے رائٹرز کو اس بات کی تصدیق کی کہ ایک "نامعلوم مواد " کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے کچھ حصے کو سیل کر دیا گیا تھا۔ اس مواد کو فائر ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا گیا تھا۔سیکرٹ سروس کے ترجمان نے اپنے ایک ای میل بیان میں کہا کہ اتوار کی شام وائٹ ہاؤس کمپلیکس کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا تھا جب سیکرٹ سروس کے ایجنٹ ایک نامعلوم مادہ کی جانچ کر رہے تھے۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ مواد وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ سے ملا ہے۔ ویسٹ ونگ میں ایگزیکٹو ہیڈکوارٹر جس میں امریکی صدر جو بائیڈن رہتے ہیں، اوول آفس، ایک کانفرنس روم اور پریس کانفرنس ایریا کے ساتھ ساتھ مشیروں اور صدارتی عملے کے دفاتر اور دیگر مقامات شامل ہیں۔اس سفید مواد کے ملنے کے وقت امریکی صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ واضح رہے سینکڑوں لوگ باقاعدگی سے ویسٹ ونگ میں کام کرتے ہیں یا یہاں سے گزرتے ہیں۔سیکرٹ سروس ترجمان نے کہا کہ ڈی سی فائر ڈیپارٹمنٹ سے جانچ کے لیے رابطہ کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس میں مواد کے داخلے کی وجہ اور طریقے کی تحقیقات کی جا چکی ہیں۔ دو عہدیداروں کے مطابق یہ سفید پاؤڈر کوکین تھی۔

مزیدخبریں