موسلادھاربارش اور آندھی کی پیشگوئی پر ہنگامی اقدامات

کراچی میں موسلادھاربارش اور آندھی کی پیشگوئی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی اقدامات کے احکامات جاری کردیے۔کراچی میں دوران بارش 60 کلومیٹراور اس سےزیادہ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیرسائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔سی اے اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائے، رن ویز اور ٹارمک ایریا میں کسی بھی تصادم کے خدشے کا باعث بننے والے آلات کو بھی حساس مقامات سے حتی الامکان دور کیا جائے جب کہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران مختلف قسم کے حشرات الارض کے خاتمے کے لیے اسپرے کویقینی بنایا جائے۔سول ایوی ایشن نے ہدایات دی ہیں کہ جہازوں سے پرندوں کو دور رکھنے کے لیے اضافی برڈ شوٹرز تعینات کیے جائیں اور ائیرفیلڈ لائٹنگ، پارٹی رن ویز اوراطراف میں موجود تمام برقی آلات کی کارکردگی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ، بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے کے لیے ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہیں، بین الاقوامی اور ملکی سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہتر بہاؤ ممکن بنایا جائے، رن ویز کے اطراف میں ہرقسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن