ڈالر کی گراوٹ کو بریک،2روپے بڑھ گیا،سونا بھی مہنگا

Jul 06, 2023

کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 1 ڈالرکمی سے 1928 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی تولہ قیمت 1000روپے اضافہ سے 2لاکھ 6ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 858روپے اضافہ سے 1لاکھ 76ہزار 612روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کمی سے 2480 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میںاضافہ دیکھا گیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹربنک میںڈالر کی قدر1.97روپے اضافہ سے 275.44 روپے سے بڑھ کر 277.41 روپے ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں دو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 278روپے سے بڑھ کر 280روپے کی سطح پر آ گیا۔
ڈالر، سونا 

مزیدخبریں