اسلام آباد (آئی این پی) ایم ایم عالم کا یوم پیدائش آج‘ شہید حوالدار لالک جان کا یوم شہادت کل منایا جائے گا۔ پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کا88 واں یوم پیدائش آج 6 جولائی کو منایا جائے گا۔ ایم ایم عالم کا اصل نام محمد محمود عالم تھا، وہ 6 جولائی1935ءکو کلکتہ میں پیدا ہوئے۔ 1965ءکی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر ایک ڈاک فائٹ کے دوران پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے۔ جن میں چار تیس سیکنڈ کے اندر مار گرائے تھے یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔ اس جنگ کے دوران ایم ایم عالم نے مجموعی طور پر دشمن کے نو طیارے مار گرائے اور دو طیاروں کو نقصان پہنچایا۔ معرکہ کارگل میں نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شہید حوالدار لالک جان کا 24واں یوم شہادت 7 جولائی کو منایا جائے گا۔ حوالدار لالک جان شہید پاکستان کے جنت نظیر علاقہ گلگت بلتستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نی1999ءمیں ناردرن لائٹ انفنٹری کے جونیئر افسر کی حیثیت میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں حصہ لے کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔
ایم ایم عالم