پاکستان میں تمام مذاہب کے لوف پرامن زندگیاں گزارہے ،امریکی کونصل جنرل

حسن ابدال(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان خوبصورت ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ پرامن اور مذہبی آزادی کے ساتھ زندگیاں گزار رہے ہیں۔ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے جہاں ا کر مذہبی رواداری نظر آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امریکی کونسل جنرل لاہور ولیم میکیولینے نے اپنے وفد کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پولیٹیکل ان کان چیف کیتلن جیلسکو بھی موجود تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال ڈاکٹر ثنائ رام چند کی جانب سے ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے جبکہ بعد ازاں انہیں گوردرواہ سری پنجہ صاحب کی تاریخی اور مذہبی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کونسل جنرل کی جانب سے گوردوارہ سری پنجہ صاحب اور بابا گورو نانک کی تعلیمات کے حوالے سے معلومات میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔ سکھ برادری کی جانب سے گوردوارہ سری پنجہ صاحب آمد پر وفد کے ارکان کو مذہبی علامت کے طور پر سروپا پیش کیا ۔ وفد کی جانب سے گوردروہ پنجہ صاحب میں تقسیم کیے جانے والے مفت لنگر کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے اس۔کی تعریف کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابا گورو نانک تاریخی حیثیت کی حامل شخصیت ہیں جن کی تعلیمات کے حوالے سے جان کر خوشی ہوئی اور علم میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مزاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے جس کی واضع مثال گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال ہے،پاکستان میں مختلف کلچر اور مختلف مزہب کے ماننے والے امن کے ساتھ رہ رہے ہیں ۔ مختصر دورہ کے بعد امریکی کونسل جنرل اور ان کا وفد واپس روانہ ہو گیا۔
 امریکی کونسل جنرل

ای پیپر دی نیشن