نظریہ پاکسستان ٹرسٹ بندر بانٹ تقریوں،اقراباپروری کا شکار

لاہور ( نیوز رپورٹر) نوجوان نسل کو تحریک آزادی کے حقیقی معنوں سے روشناس کرانے اور ان کی تربیت کرنے والا ادارہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ خود اقرباپروری کا شکار ہو چکا ہے، عزیزواقارب اور من پسند افراد اور ممبرزکی تعیناتیاں معمول بننے لگی ہیں۔ اس اقربا پروری نے ادارے کے قیام کے اصل مقاصد کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بعض عہدوں پر تعینات صنعتکارذاتی مفادات کو ادارے کے اصل مقاصد پر ترجیح دے رہے ہیں۔نتیجتاً”بیٹے“ اور ”بھائی“ اچھے اچھے عہدوں پر تعینات ہیں، کبھی بورڈ ممبرز تحریک پاکستان کی نامور شخصیات ہوا کرتی تھیں اب ایسی شخصیات کی جگہ ”من پسند ہستیاں“لے رہی ہیں، جن کا تحریک پاکستان میں کوئی کردار نہیں، اقربا پروری کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے بڑے بڑے عہدوں کیساتھ ساتھ بھاری تنخواہیں وصول کی جا رہی ہیں، یہ بندر بانٹ تقرریاں اس ادارے کی ساکھ پر بڑا سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہیں جس کا کام نوجوانوں اور عوام کو تحریک پاکستان کے اصل اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنا ہے۔حالات واضح عکاسی کر رہے ہیں کہ ادارہ اصل مقاصد سے ہٹتا جا رہا ہے۔ان حالات میں تحریک پاکستان کے دیرینہ کارکنوں اور ان کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت اطلاعات و ثقافت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس ادارے کی سخت مانیٹرنگ کرے اور اعلیٰ نظریاتی بنیادوں پر قائم اس ادارے کا اصل تشخص بحال کرنے کیلئے اسے اپنی تحویل میں لے۔
نظریہ پاکستان

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...