بشپ فریڈرک جان کی سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

کراچی (این این آئی)ڈائیوسیس آف کراچی و بلوچستان بشپ فریڈرک جان، ڈائیوسیسن ایگزیکٹیو کمیٹی، کلر جی اور شرکائے کلیساءچرچ آف پاکستان نے سوئیڈن میں پیش آنے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں (آج) جمعرات 6 جولائی کو شام 4 بجے ہولی ٹرینٹی کیتھیڈرل کمپاﺅنڈ، عبداللّٰہ ہارون روڈ، صدر، کراچی میں پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، انسانیت کے لیے دلی درد اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والے مختلف کلیساﺅں کے خ±دام و اراکین پریس کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن