اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ، جسٹس مسرت ہلالی، کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ،صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر سید محمد انور کی بطور عالم جج وفاقی شرعی عدالت تعیناتی کی منظوری دے دی ،صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔