وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔
مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اگر انصاف نہیں دے سکتے تو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے علیحدہ ہوجائیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا، اگر پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو ان کو خیبر پختونخوا میں رہنے نہیں دیں گے.
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان نے کہا کہ سازشیوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں آئی، آج مہنگائی نے عوام کا برا حال کر دیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بولے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پورے ملک میں باہر نکلیں گے