غزہ: غذائی قلت کے باعث 21 سالہ نوجوان ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا

Jul 06, 2024 | 01:14

ویب ڈیسک

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری اور شہریوں تک خوراک کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ایسے میں ایک فلسطینی نوجوان کی تصاویر سامنے آئی ہیں جو بھوک کی وجہ سے ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکا ہے۔

غزہ سے احمد النجر نامی 21 سالہ نوجوان کے جسم پر گوشت بالکل نظر نہیں آرہا جبکہ غذائی قلت کی وجہ سے وہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکا ہے۔

تصویر میں نوجوان کو لکڑی سے بنے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کمزوری کی وجہ سے اسے اٹھنے بیٹھنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

غذا کی کمی کی وجہ سے نوجوان کا جسم انتہائی کمزور ہوچکا ہے جبکہ اس کی جلد بھی ہڈیوں کے ساتھ لٹکی ہوئی نظر آرہی ہے، احمد کی ٹانگیں بھی کافی کمزور ہوچکی ہیں جس کے باعث اسے کھڑا ہونے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، احمد ان ہزاروں فلسطینیوں میں سے ایک ہے جو غزہ میں اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے غذائی قلت کا شکار ہیں

مزیدخبریں