آئین کی تشکیل پر سابق وزیراعظم بھٹو کو خراج عقیدت 

ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی کی زیر صدارت جمعے کے روز دن دس بجکر اکتالیس منٹ پر شروع ہوا وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزراء ایوان میں موجود رہے چیئرمین سینیٹ اور دیگر اراکین نے آئین کی تشکیل پرسابق وزیراعظم زوالفقار علی بھٹوکو خراج عقیدت پیش کیا آئین کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے کردار کو بھی سراہا گیا حکومت کی جانب سے ڈپٹی وزیراعظم اسحق ڈار نے غزہ فلسطین کے معاملے پرایوان میں وضاحتی بیان دیااور ایوان کے سامنے پاکستان کی پوزیشن واضح کی اجلاس میں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی کارکردگی پر سینیٹرز نے تنقیدکی اور آئی پندرہ میں تیس تیس سال بعد پلاٹس کا قبضہ دینے کیخلاف زمہ داروں کے تعین کئے جانے کا مطالبہ کیاجس پر چیئرمین نے معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا بعدازاں سینیٹ جالاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔
پارلیمنٹ /ڈائری

ای پیپر دی نیشن