راولپنڈی(وقائع نگار)احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس میں اعظم خان، پرویز خٹک و دیگر کو طلب کرلیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں کی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کو جیل سے پیش کیا گیا۔ریفرنس کی سماعت کے دوران 3گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی، ایسٹ ریکوری یونٹ کے غلام حیدر، ڈی سی ایف بی آر محمد علی تاج کے بیان پر جرح مکمل جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسر عظیم کے بیان پر بھی جرح مکمل کرلی گئی جس کے بعد ریفرنس میں استغاثہ کے 30گواہان کی شہادت پر جرح مکمل ہو گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اعظم خان ، سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کو طلب کر لیا۔آئندہ سماعت پر بنی گالہ کے پٹواری عباس کرلیا کو بھی طلب کیا گیا ہے ، ریفرنس کی سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
190 ملین پائونڈ ریفرنس میں اعظم خان، پرویز خٹک و دیگرطلب
Jul 06, 2024