پنجاب  : محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج ‘رینجرز کی خدمات طلب 

 لاہور(نوائے وقت رپورٹ) محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کے لیے فوج اور رینجرز کی 150 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق یکم سے 12 محرم کے دوران خدمات طلب کی گئیں۔ پنجاب بھر میں فوج کی 69 اور رینجرز کی 81 کمپنیاں تعینات کرنے کے لیے مراسلہ لکھا گیا جوکہ پنجاب پولیس کی درخواست کے مطابق سکیورٹی میں معاونت کے لیے لکھا گیا۔

ای پیپر دی نیشن