برازیلیا (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب سے ڈائمنڈ جیولری سمیت قیمتی تحائف چھپانے اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ برازیل کی سپریم کورٹ کو پولیس سے فرد جرم کی رپورٹ ملنے پر پراسیکیوٹر جنرل فیصلہ کریں گے کہ بولسونارو پر مقدمہ چلے گا یا نہیں۔ گزشتہ سال وفاقی پولیس نے بولسونارو پر مبینہ طور پر 3 ملین ڈالر مالیت کے ہیروں کے زیورات چھپانے اور دو لگژری گھڑیاں فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ یاد رہے پولیس نے مذکورہ سابق صدر پرکووڈ19 ویکسین کے ریکارڈ میں جعل سازی کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
منی لانڈرنگ، 3 ملین کے تحائف چھپانے کا الزام‘سابق برازیلین صدر بولسونارو پر فردجرم عائد
Jul 06, 2024