ایرانی صدارتی الیکشن: مسعود پزشکیان، سعید جلیلی کا مقابلہ، نتائج آج 

Jul 06, 2024

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں صدارتی انتخابات کے رن آف مرحلے کیلئے پولنگ مکمل ہو گئی۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں مسعود  پزشکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ  ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلہ میں کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکا تھا۔ یہ امیدوار اعتدال اور اصلاحات پسند مسعود پزشکیان اور انتہائی قدامت پسند سیاستدان سعید جلیلی ہیں۔  حتمی نتائج کا اعلان آج ہوگا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ ووٹنگ کا وقت تین بار بڑھایا گیا۔ آخری بار پاکستانی وقت کے مطابق رات 1-30 تک بڑھایا گیا۔ 28 جون کو پہلے مرحلہ میں ٹرن آؤٹ 1979ء کے بعد سے سب سے کم تھا۔ ایسے موقع پر صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں جب ملک کو اندرونی طور پر مہنگائی اور عالمی سطح پر اسرائیل حماس جنگ کے سبب چیلنجز کا سامنا ہے۔  پہلے مرحلہ میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا۔ عرب میڈیا کے مطابق زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ متوقع ہے۔ 

مزیدخبریں