ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے اور سر کیئر سٹارمر کے وزیر اعظم بننے پر روس کی جانب سخت ردعمل دیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کی جانب سے روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوئی خواہش دکھائی نہیں دیتی۔ ترجمان نے کہا کہ لیبر پارٹی کی جیت کے بعد بھی برطانیہ ایک دشمن ملک ہی رہے گا۔ لیبر پارٹی کی جانب سے ہتھیاروں اور رقم کی فراہمی کے ذریعے روس کے خلاف یوکرائن کی مدد کرنے کا اظہار کیا گیا تھا۔