24 گھنٹے میں 1238ٹریفک حادثات‘ 10افراد جاں بحق‘ 1474 زخمی 

لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمیں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 1238ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق جبکہ 1474 زخمی ہوئے ہیں۔حادثات میں 788ڈرائیوز،53کم عمرڈرائیور، 520مسافراور176پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ لاہور 291متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد91حادثات میں 106متاثرین کیساتھ دوسر ے، ملتان 84 حادثات میں 81متاثرین کیسا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ کل1484 متاثرین میں 1204مرد اور280خواتین شامل ہیں۔زخمیوں میں 245افراد کی اوسط عمر18سال سے کم، 811افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ428زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ بیشتر واقعات میں 1182موٹر سائیکلز، 66آٹورکشے،140کاریں،33وین،14مسافر بسیں،26ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن